پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ 23 مارچ کو ہم اپنے ان عظیم رہنماو¿ں کی بصیرت، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک محنت کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا بول بالا ہو۔انہوں نے کہا، "اس تاریخی موقع پر، ہم اپنے شہید رہنماو¿ں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عوام کے حقوق کے لیے جرا¿ت مندانہ جدوجہد کی اور اس عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔" چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ان کی میراث ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے بانیانِ پاکستان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہر پاکستانی پر زور دیا کہ وہ ایک روشن خیال اور خوشحال پاکستان کے مشترکہ مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
No comments yet.