پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں ان کی نانی بیگم نصرت بھٹو کی دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں اور جیالوں سمیت عوام کے لیے حوصلے اور رہنمائی کا ایک عظیم ذریعہ ہیں۔ انہیں جنرل ضیاءکی آمرانہ حکومت کے مظالم اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، لیکن وہ جرات اور بہادری سے لڑتی رہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنا تقریباً پورا خاندان قربان کر دیا، جن میں ان کے شوہر، وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، ان کے دو بیٹے، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو، اور یہاں تک کہ ان کی پیاری بیٹی اور دو مرتبہ منتخب ہونے والی وزیر اعظم، شہید محترمہ بینظیر بھٹو شامل ہیں، جنہوں نے مارشل لا کے خلاف جراتمندانہ مزاحمت کی اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ’دخترِ مشرق‘ کے لقب سے پہچانی گئیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مادرِ جمہوریت کا ورثہ ایک لازوال تحریک ہے، جو ناانصافی اور جبر کے خلاف عزم اور جرات کی علامت ہے۔اس موقع پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا "آئیے ہم بیگم نصرت بھٹو کے اصولوں اور اقدار سے اپنی وابستگی کی تجدید کریں اور ایک جمہوری، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔"
No comments yet.