جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر پنجاب کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، ثانیہ کامران کی شرکت

اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور: سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے گزشتہ شب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ یہ افطار ڈنر گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔

 

اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے گزشتہ روز الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا، یوٹیوبرز، میڈیا اینکرز، رپورٹرز اور پیپلز پارٹی کے میڈیا بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

 

افطار ڈنر میں پارٹی رہنماؤں، صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ ثانیہ کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور اس کی حکومت کے ادوار میں صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی آئندہ بھی ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گی۔

 

اس افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے صحافیوں نے گورنر پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات کئے جائیں گے.

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry