جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا لاہور میں کینسر کئیر ہسپتال سے خطاب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا لاہور میں کینسر کئیر ہسپتال سے خطاب

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا لاہور میں کینسر کئیر ہسپتال سے خطاب 

 

جس جزبے کیساتھ کینسر کئیر ہسپتال بنایا گیا اسی طرح پاکستان کو بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے

 

ہمیں قومی مسائل کو حل کرنے کیلئے خود اعتمادی کی بے حد ضرورت ہے، احسن اقبال 

 

جسمانی طور پہ کوئی جتنا بھی مضبوط ہو ذہنی طور پہ مضبوط نہ ہو تو بے سود ہے، احسن اقبال 

 

کینسر کئیر ہسپتال کو دیکھ کر جزبہ ملا ہے کہ اڑان پاکستان کا جو منصوبہ ہم نے شروع کیا ہے یہ بہت جلد کامیابی حاصل کریگا

 

اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے میں جدید اصطلاحات پر کام ہو رہا ہے، احسن اقبال 

 

اڑان پاکستان کے تحت ملک کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تین سالہ ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا گیا ہے، احسن اقبال 

 

 زیرو ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، احسن اقبال 

 

 آئندہ بجٹ میں دل کے اسٹینٹ کی فراہمی کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، احسن اقبال

 

کینسر ایسا موزی مرض ہے جو کسی بھی عمر میں کسی کو بھی ہو سکتا ہے، احسن اقبال 

 

پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے، احسن اقبال 

 

تمباکو نوشی سے گریز کرنے اور پان چھالیا کھانے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے

 

 بد قسمتی سے دنیا میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض اس ملک میں ہیں، احسن اقبال 

 

ہم بہت جلد ایک پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں جس میں بیماریوں سے چھٹکارے کے لیے آگاہی فراہم کی جائیگی، احسن اقبال 

 

کوئی بھی بیماری کسی ایک وجہ سے نہیں بلکہ بہت ساری وجوہات کے باعث سامنے آتی ہے، احسن اقبال 

 

ہمارا فرض ہے کہ اپنے ملک سے ان بیماریوں کے تمام دھبے دھوئیں، احسن اقبال 

 

ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کسی قسم کی کمی نہیں، احسن اقبال 

 

 کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور اچھا ٹیلنٹ ہے

 

آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ کینسر کئیر کے ادارے نے ہونہار، محنتی اور قابل ٹیلنٹ کا انتخاب کر کے اچھی ٹیم تشکیل دی

 

آپ سب نہ صرف لوگوں کا علاج کر رہے بلکہ لوگوں کو جینے کا حوصلہ دے رہے ہیں، احسن اقبال 

 

کینسر کا مرض ایسا ہی ہے کہ جیسے پانی کو مٹھی میں بند کر رہے ہیں، احسن اقبال 

 

اسکا علاج ممکن ہے اگر بر وقت تشخیص ہو جائے، احسن اقبال 

 

 

آج میرے یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اس ہسپتال کو قوم کے آگے مثال کے طور پہ پیش کیا جائے ، احسن اقبال 

 

جس طرح پرعزم ہو کر آپ نے یہ ہسپتال تشکیل دیا اسی طرح کا حوصلہ اور عزم ہر پاکستان کو درکار ہے، احسن اقبال 

 

اس سے بہتر کوئی ادارہ نہیں ہو سکتا جہاں لوگ انسانیت کی خدمت کر کے اپنی آخرت سنوار رہے ہیں، احسن اقبال

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry