خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا ملک بھر کے نامور اینکر پرسنز کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر
شرکاء میں موجود صحافیوں نے بھی گورنر کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان مضبوط روابط عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا شاندار افطار ڈنر
اسلام آباد – خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملک بھر کے نامور اینکر پرسنز کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مختلف نیوز چینلز سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور اینکرز کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان، قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن اور ثانیہ کامران نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران گورنر کنڈی نے میڈیا کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ "آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن اور گڈ گورننس جیسے اہم مسائل کے حل میں میڈیا کا مثبت کردار بے حد ضروری ہے۔ اینکرز اور صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان مضبوط روابط عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
No comments yet.