انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف سنٹرل پنجاب، سبط حسن کی لاہور کے مختلف کالجوں کے طلباء کے وفد سے ملاقات
اجلاس میں لاہور کے کالجوں میں پڑھنے والے طلباء کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
لاہور: انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف سنٹرل پنجاب، سبط حسن نے لاہور کے مختلف کالجوں کے طلباء کے وفد سے ملاقات کی۔
اجلاس میں پی ایس ایف لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری صداقت علی، ڈپٹی سیکرٹری سردار حسن خان اور ناصر مہدی بھی موجود تھے۔ اسماعیل قریشی کی سربراہی میں ایم او کالج، گورنمنٹ گریجویٹ کالج، سول لائینز اور پی جی سی سٹی کیمپس کے طلباء نے شرکت کی۔ مذکورہ کالجوں کی نمائندگی سید کمیل، حافظ عمر، سید ظارب رضا اور شاہزیب نے کی۔
اجلاس میں لاہور کے کالجوں میں پڑھنے والے طلباء کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سبط حسن نے کہا کہ پی ایس ایف لاہور کے کالجوں میں بھتہ خوری، شرپسندی اور بدمعاشی کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایف نوجوان نسل کو بدمعاشی کے کلچر سے نکال کر انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرے گی۔