جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل

پاکستان، چین

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر منگل کے روز بیجنگ پہنچ گئے 

 

بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا

 

صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں

 

صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

 

صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا

 

دورے کے دوران صدر مملکت چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

 

صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے 

 

صدر مملکت چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے 

 

صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے

 

٭٭٭

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry