جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

پاکستان، کشمیر

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

 

ہر سال 5 فروری کو پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، صدر مملکت

 

کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق ِخود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں، صدر مملکت

 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے ، صدر مملکت

 

بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے ، صدر مملکت

 

بھارت کشمیری عوام کو شدید ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر مملکت

 

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام خوف و ہراس کے ماحول میں رہ رہے ہیں ، صدر مملکت

 

کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے مقیّد ہیں، صدر مملکت

 

بھارتی سیکورٹی فورسز سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہیں، صدر مملکت

 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں میڈیا کو جبر کے ذریعے خاموش کیا جا رہا ہے، صدر مملکت

 

بھارتی اقدامات کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کے انمٹ جذبے کو دبا نہیں سکتے، صدر مملکت

 

تنازع جموں و کشمیر سب سے پرانے حل طلب بین الاقوامی تنازعات میں سے ایک ہے ، صدر مملکت

 

کسی بھی قسم کا ظلم کشمیریوں کے عزم کو متزلزل اور ان کی جائز جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتا، صدر مملکت

 

اقوام متحدہ کشمیریوں سے 77 سال قبل کیے گئے وعدوں کا احترام کرے ، صدر مملکت

 

پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر مملکت

 

ہم کشمیریوں کے حق ِخودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت

 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ، صدر مملکت

 

بھارتی اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی میں بدلنا ہے، صدر مملکت

 

بھارت انتظامی، عدالتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، صدر مملکت

 

گزشتہ 78 سالوں میں کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا تعین خود کرنے کے جمہوری حق کے لیے بے شمار قربانیاں دی ، صدر مملکت

 

ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر مملکت

 

٭٭٭

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry