گورنر پنجاب سے لاہور ڈیلرز اینڈ بلڈرز کے وفد کی ملاقات
لاہور ، کاروبار، رئیل اسٹیٹ
گورنر ہاؤس
03 فروری، 2025
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چوہدری ایم ریاض نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی قیادت میں لاہور ڈیلرز اینڈ بلڈرز کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں میاں مبشر سعیدصدر لاہور صدر لاہور ریلٹرز ایسوسی ایشن، ماجد اسلام جے، سیکرٹری، عاطف عباس، ساجد گجر چیئرمین ماڈل ثاؤن ایسوسی ایشن، ذیشان بٹ صدر ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن اور دیگر شامل تھے
وفد نے گورنر پنجاب کو ایف بی أر اور ایل ذی اے سے متعلقہ مسائل سے أگاہ کیا
اس موقع پر گورنر پنجاب نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ
ریئل اسٹیٹ انذسٹری ملک کی بڑی انڈسٹری ہے۔
رئیل اسٹیٹ انڈسٹری مضبوط ہو گی تو ریونیو بڑھے گا، معیشت مضبوط ہو گی۔
ریئل سٹیٹ انڈسٹری پر بے جا ٹیکسز لگا کر ملک کا نقصان کیا گیا۔
ٹیکسز کے حوالے سے تجاویز قیادت تک لے کر جاؤں گا.
ریئل اسٹیٹ کو دوبارہ اس طرح چلانے کی ضرورت ہےجیسے پہلے چل رہی تھی۔
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی زبوں حالی کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہوئے۔ چوہدری ایم ریاض
حکومت اس اہم انڈسٹری پر توجہ دے۔ چوہدری ایم ریاض
گورنر پنجاب نے ڈیلرز اور بلڈرز کے مسائل کے حل کے لیے گورنر ہاؤس سے فوکل پرسن اور ریلٹرز کے نمائندں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا