جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صرف سائنس اورآرٹس کا آپشن ختم میٹرک کے نئے گروپس متعارف، اطلاق رواں برس ہوگا

طلبا کے پاس آئی ٹی اور فیشن ڈیزائننگ سمیت مختلف آپشنز ہونگی،

Team

ایک سال قبل

Voting Line

 پنجاب میں میٹرک کرنے کے لئے طلبا کے پاس آئی ٹی اور فیشن ڈیزائننگ سمیت مختلف آپشنز آگئیں۔

پنجاب میں میٹرک کرنے کے لئےطلبا کےپاس آئی ٹی اورفیشن ڈیزائننگ سمیت مختلف آپشنز آگئیں۔حکومت نےمیٹرک کے نئےمضامین متعارف کروادیے،نئےکورسزکا اطلاق رواں برس سے ہوگا۔

آئندہ سیشن سےانفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیکنالوجی انٹراپنورشپ میں بھی میٹرک ہوسکےگا،,ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر سائنس گروپ کا بھی اضافہ کردیا گیا،فیشن ڈیزائننگ بھی نوویں جماعت سے چنی جا سکےگی
 نئے میجر کورسز کے مارکس 100 سے 150 تک ہوں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےتمام اضلاع کے تعلیمی افسران سے رواں برس نئےگروپس میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی تعداد اور فہرست طلب کرلی۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry