جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کے وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب چیئر مین ذکی اعجاز سے ملاقات

کرسچن، بزنس، انٹرفیتھ ہارمنی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کے تین رکنی وفد نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے انٹر فیتھ ہارمنی کے کنوینئر سلیم شاکر کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب چیئر مین ذکی اعجاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں آئندہ مدت کے لئے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔ ذکی اعجاز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ ان گروپس، اداروں اور ساتھیوں کو سپورٹ کیا ہے جو کچھ نہ کچھ کرنے کے لئے متحرک رہتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ ہم سب اس ملک کی ترقی اور عوامی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ میرے دل اور دفتر کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ وفد میں ڈپٹی کنوینئر سٹینڈنگ کمیٹی برائے انٹر فیتھ ہار منی اور کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اقبال کھو کھر اور خورشید انڈسٹری کے فیلڈ آفیسر جوشو اسلیم بھی شامل تھے 

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry