جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پنجاب کے وزیرآبپاشی پیر کاظم پیر زاداہ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تیس ہزار آسامیاں ختم کیں

پنجاب کے وزیرآبپاشی پیر کاظم پیر زاداہ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تیس ہزار آسامیاں ختم کیں

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

پنجاب کے وزیرآبپاشی پیر کاظم پیر زاداہ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں انکشاف کیا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تیس ہزار آسامیاں ختم کیں ، اجلاس میں سات بل پیش کردیے گئے ، اسمبلی کا اجلاس پیر صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ 5 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں گذشتہ روز بھی اپوزیشن نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں آمد شرکت کی۔جس پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم نے طے کیا تھا ایوان میں پلے کارڈر نہیں اٹھائیں جائیں گے ،احتجاج آپ کا حق ہے لیکن پلے کارڈز نیچے کردے ، جس پر اپوزیشن نے سپیکر کے کہنے پر نعرے بازی بند کردی اور پلے کارڈز نیچے کردئیے،اجلاس کے آغاز پر ہی اپوذیشن نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے نکل گئے،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر قانون صہیب بھرت اور وزیر بلدیات زیشان رفیق کو اپوزیشن کو منانے کی زمہ داری سونپ دی،بنو خودکش حملہ کے شہداءکے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی،اجلاس میں محکمہ وزیر ابپاشی سے متعلقہ سوالون ے جاوابات وزیر آبپاشی پیرکاظم پیرزادہ نے دیے

سپیکر ملک محمد احمد نے کہا کہ کسانوں کا یہ موقف ہے انہیں کافی پانی نہیں ملتا ہے وزارت یہ معاملہ حل کرے۔صوبائی وزیر آبپاشی پیر کاظم پیرزادہ رکن اسمبلی کے سوال کے واب میں کہا کہ ہماری نہری سسٹم 67 فیصد لینڈ کے لیے بنا ہے۔یہ صحیح ہے کہ انہیں تیرہ سو کیوسک کی بجائے ہزار کیوسک مل رہا ہے۔نہری نظام سو سالہ پرانا نظام ہے نہر ٹوٹ نہ جائے اس لیے فل کیپسٹی پر پانی دینے سے انجنئیر منع کرتے ہیں،حکومت کو معاشی مسائل کا بھی سامنا ہے لیکن ہم دوہزار پچیس چھبیس میں یہ سسٹم ٹھیک کر دیں گے۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حکومت ٹی ایس لنک کے ساتھ سیم نالہ ڈرینج بنانے جا رہی ہے۔حکومت اس جگہ کوئی پراجیکٹ بنانے جا رہی ہے وہ ڈیڈ انویسٹمنٹ ہے،جب تک محکمے کو ہوش آیا تب تک لوگوں نے پانی کا مسئلہ خود حل کر لیا ہے۔متعلقہ وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ان گو ئنگ پراجیکٹ ہے۔جس پر سپیکر نے کہا کہ سیکرٹری اور اریگیشن کے درمیان رابطے کا فقدان لگ رہا ہے۔اپ سے صرف یہ کہنا ہے کہ اگر آپ راوی سائفن کو ٹھیک نہیں کر سکتے ؟حالانکہ اس پر بہت کم پیسے خرچ ہونے ہیںحکومت کے پاس بہت زیادہ ترقیاتی فنڈ ہے۔اپ چاہیں تو کیا نہیں کر سکتے۔ایسے پراجیکٹ پر پیسے خرچ کرنا جہاں ضرورت نہیں وہ پیسے کا ضیاع ہے۔اس دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی،جس پر سپیکر کا کہنا تھا کہ کورم کی نشاندہی سوال و جوابات کے دوران نہیں کر سکتے ، اسپیکر نے ایک گھنٹے کے لیے اجلاس ملتوی کر دیاسپیکر کا کہنا تھا کہ آئین کے رولز کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی، وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی کرنا عجیب ہے،یہ کیسی اپوزیشن ہے جو سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی کردیتی ہے،اجلاس کے آغاز سے قبل تمام معاملات طے ہوئے تھے ، حکومتی رکن امجد علی جاوید نے ضمنی سوال میں کہا کہ پنجاب میں اس بھل صفائی کو جو مٹی نکلتی ہے اس کو کہاں پھینکا جاتا ہے،جس صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بھل ایک وزنی مٹیریل ہوتا ہے وہ ہوا سے اڑ کے واپس نہیں آتا،ہم بھل کو بند پر ڈال دیتے ہیں کاشتکار استعمال کرتے ہیں ، بھل کو ہم بیچتے نہیں ہیں اس کا علیحدہ سے ٹھیکہ نہیں دیتے،امجد علی جاوید نے نشاندہی کی کہ میرے علاقے میں اگر کوئی بھل اٹھاتا ہے تو اس پر پرچہ دے دیا جاتا ہے، وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ ستائیس نہروں کی بھل صفائی پر پچاسی لاکھ روپے لگے ہیں،رکن اسمبلی نے نشاندہی کی کہ جو لوگ نہروں کی صفائی پر کام کرتے تھے اب وہ افسران کے گھروں میں کام کررہے ہیں، جس پر وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ جو لوگ افسران کے گھروں میں کام کررہے ہیں ان کی نشاندہی کردے،آئی ایم ایف کے کہنے پر ہم نے تیس ہزار آسامیاں ختم کی گئی ہیں ،سپیکر کا کہنا تھا کہ وزیر آبپاشی صاحب نہروں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے درخت تھے وہ اب وہاں نہیں ہیں،رکن اسمبلی رانا ارشد نےاپوزیشن کو مانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن اراکین کو منانے کے لئے گئے تھے ، انھوں نے آنے سے انکار کردیا ہے،جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ اپوزیشن اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے،وقفہ سوالات کے برد سرکاری کرروائی کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب اسبلی کے ایوان یں 7 نئے بل پیش کر دئیے گئے، جن میںپنجاب موٹر وہیکلز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 اور پنجاب نارکوٹک سبسٹینسز کنٹرول بل 2025،پنجاب ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹیز (منسوخی اور تنظیم نو) بل 2025 پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی بل 2025 ،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 اورپنجاب فنانس (ترمیمی) بل 2025 پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025 شامل ہیں،تمام بل متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کر تے ہوئے ان سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس پیر مورخہ10مارچ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry