جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

موبائل فون 30 فیصد سستے ہوگئے، موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

سیلز ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، سینئر وائس چیئرمین

ایک سال قبل

Voting Line

لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے موبائل مہنگے فروخت ہونے کو مفروضہ قرار دے دیا۔ سینئر وائس چیئرمین کا کہنا ہے موبائل فون 30 فیصد سستے ہوگئے ہیں، حکومت نے سیلز ٹیکس عائد کیا جس سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، برآمدات شروع کردیں تو پاکستان میں مزید سستے فون بن سکیں گے۔

موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین مظفر پراچہ نے سماء سے گفتگو میں موبائل فون مہنگے ہونے کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ بند ہونے پر موبائل فون مہنگے ہوئے تھے، امپورٹس بحال ہونے پر قیمتیں واپس کم ہوگئیں، رواں مالی سال 2.5 کروڑ موبائل فون پاکستان میں مینو فیکچر ہوئے۔

مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا، سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے کمپنیاں نقصان اٹھارہی ہیں، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، پاکستان موبائل فون ایکسپورٹ کرنا شروع کردے تو فونز مزید سستے ہوں گے۔

سینئر وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ تین چار سال میں 10 سے 15 ارب ڈالر کے موبائل ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حکومت موبائل فون انڈسٹری کو ایکسپورٹس سے متعلق سپورٹ کرے، موبائل فون ایکسپورٹ ہوئے تو ملک کی اکانومی کو بہت فائدہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry