گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے ملاقات
اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال، گومل زام، ٹانک زام، مہمند ڈیم اور داسو ڈیم سمیت دیگر آبی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گورنر نے چشمہ لفٹ کینال کو زرعی انقلاب کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اس کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے آبی منصوبوں میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین بلاول بھٹو اور چیئرمین واپڈا کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین واپڈا نے یقین دہانی کرائی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔
ملاقات میں پانی کے ذخائر کے بہتر استعمال اور توانائی بحران کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی و صوبائی سطح پر قریبی رابطہ رکھ کر منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ آبی منصوبے نہ صرف پانی کی قلت دور کریں گے بلکہ سستی بجلی کی پیداوار میں بھی مددگار ثابت ہوں گے
No comments yet.