پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر شدید تنقید
پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کرپشن کے خاتمے، امن کی بحالی، نوجوانوں کی ترقی اور اداروں کی مضبوطی کے دعوے ناکام ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوا، خاص طور پر گندم خریداری، ہیلتھ سیکٹر اور سرکاری ٹینڈرز میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرکاری ٹینڈرز کی بولیاں لگنے کی اطلاعات بھی عوام کے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔
No comments yet.