جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ڈیڑھ سال میں پہلا موقع جب بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے کوئی بھی جیل نہ پہنچا

منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے

ایک سال قبل

Voting Line

ڈیڑھ سال میں پہلا موقع آیا کہ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے کوئی بھی ملاقاتی اڈیالہ جیل نہ پہنچا۔

اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے اور ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن تھا لیکن کسی پارٹی رہنما ، فیملی ممبر ، وکیل ، مذاکراتی کمیٹی رکن سمیت کوئی بھی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

اس سے پہلے ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے تھے ۔

تاہم، آج ڈیڑھ سال میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry