جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کی حکومت سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان، بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، بلوچستان کے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی اور پی پی پی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس کے شرکاء نے وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا، اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی بریفنگ دی، اجلاس کے شرکاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف صوبوں کے ساتھ کی جانے والی یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے ساتھ اپنے رابطوں کو مزید تیز کریں تاکہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو تو اس میں ان رابطوں مثبت نتیجہ سامنے رکھا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry