جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، مولانا حامدالحق شدید زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے، آئی جی خیبرپختونخوا

Team

ایک سال قبل

Voting Line

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق زخمی ہوئے ہیں۔

سماء سے گفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ دھماکے میں ایک سے2 افراد کی شہادت کی اطلاع ہے،  مولانا حامدالحق کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت 25 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ حملے سے متعلق کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry