جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری ، مہنگائی 3 سے 4 فیصد رہنے کا امکان

رمضان،عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع

Team

ایک سال قبل

Voting Line

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیاہے کہ سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیش رفت ہوئی، برآمدای صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

وزارت خزانہ  کے مطابق   رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے،  پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زر میں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا، جولائی تا جنوری ترسیلات زر  31.7 فیصد اضافے سے  20.84 ارب ڈالر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق  رمضان،عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے ، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی،  7 ماہ میں برآمدات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔

7 ماہ میں درآمدات 10.9 فیصد اضافے سے 33.31 ارب ڈالر رہیں، جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 56.2 فیصد اضافہ ہوا اور  حجم 1.52 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔

زرمبادلہ زخائر کے مجموعی ذخائر 15.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کی مالیت 8.058 ارب ڈالر ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry