صدر آصف علی زرداری کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائی پر قوم اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد
صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کی رِٹ قائم کرنے کے لیے دی جانے والی ہر قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پوری قوم اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اور شجاعت ملک کے ہر شہری کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری یہ جدوجہد پاکستان کے پرامن اور محفوظ مستقبل کی ضامن ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کی رِٹ قائم کرنے کے لیے دی جانے والی ہر قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ اپنے شہداء اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امن و استحکام کی جدوجہد میں سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیں۔
No comments yet.