پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عہدیداروں کا اعلان
شرجیل انعام میمن قائم مقام سیکرٹری اطلاعات،رفیق احمد جمالی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسعید غنی صدر کراچی ڈویژن مقررہوئے ہیں۔عبد الرؤف ناگوری کو جنرل سیکریٹری اورشرمیلا فاروقی کواطلاعات سیکریٹری مقررکیاگیاہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کے عہدیدار مقرر کر د یئے ہیں۔
شرجیل انعام میمن قائم مقام سیکرٹری اطلاعات،رفیق احمد جمالی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسعید غنی صدر کراچی ڈویژن مقررہوئے ہیں۔عبد الرؤف ناگوری کو جنرل سیکریٹری اورشرمیلا فاروقی کواطلاعات سیکریٹری مقررکیاگیاہے۔
کراچی ڈویژن میں سعید غنی کو صدر، عبدالروف ناگوری کو جنرل سیکریٹری اور شرمیلا فاروقی کو اطلاعات سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد ڈویژن میں عاجز دھامراہ صدر اور گیانومل عرف گیان چند اسرانی جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
ضلع کی سطح پر بھی مختلف تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں نمایاں طور پر عمیر چانڈیو (اطلاعات سیکریٹری حیدرآباد ضلع)، محمود عالم شاہ (اطلاعات سیکریٹری ٹھٹہ ضلع)، منظور پلیجو (اطلاعات سیکریٹری سجاول ضلع)، پیر وقاص شاہ (اطلاعات سیکریٹری بدین ضلع) شامل ہیں۔ دیگر اضلاع جیسے ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، جامشورو، دادو، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، شہید بے نظیرآباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، کشمور کںڈھ کوٹ اور جیکب آباد میں بھی نئے اطلاعاتی اور تنظیمی عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈویژنل سطح پر اہم ناموں میں ڈاکٹر مہیش ملانی (صدر میرپورخاص ڈویژن), ضیاالحسن لانجھار (صدر شہید بے نظیرآباد ڈویژن), جام اکرام اللہ دھریجو (صدر سکھر ڈویژن), اور اعجاز حسین جاکھرانی (صدر لاڑکانہ ڈویژن) شامل ہیں۔
شکارپور ضلع میں عابد حسین بھیو کو صدر، ذوالفقار خان کماریو کو جنرل سیکریٹری اور ناظم الدین دھار کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
No comments yet.