جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایک سال قبل

Voting Line

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

 

درخواست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں سابق وزیر اعظم نے موقف اپنایا کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry