جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

78ویں یومِ آزادی پر بلاول بھٹو کا جمہوریت اور آئین کے تحفظ کا عہد

پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کے لیے نوجوان متحد ہوں، بلاول بھٹو

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

کراچی / اسلام آباد / لاہور ( 14 اگست  2025 ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو 78ویں یوم آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء میں، قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں، ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا، یعنی ایک آزاد اور خودمختار پاکستان۔ ہمارے  بانی اجداد کا خواب ایک ایسے ملک کا تھا جہاں ہر شہری مذہب، ذات، جنس یا عقیدے سے بالاتر ہو کر عزت، مساوات اور انصاف کے ساتھ زندگی گزار سکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اس وژن کی محافظ رہی ہے، جو جمہوریت کے تحفظ، آئین کے دفاع اور پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانے کی جدوجہد کرتی آئی ہے جہاں مواقع چند افراد کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا حق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگیاں پاکستان کی جمہوریت کو مضبوط بنانے، اس کی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دیں۔ ان کی قربانیاں آج بھی مشعلِ راہ ہیں جو ہمیں ایک روشن اور منصفانہ مستقبل کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج  یومِ آزادی کے موقع پر، میں ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کریں اور ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔ آئیں عہد کریں کہ ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے، اپنے عوام کو بااختیار بنائیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، کوئی گھر تاریکی میں نہ رہے اور کسی آواز کو دبایا نہ جائے۔  انہوں نے قوم کو یاد دلایا کہ آزادی کوئی ایسا تحفہ نہیں جو محض تاریخ میں محفوظ ہو، بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جس  سے ہر روز تجدید کرنا ضروری ہے۔ آئیں اپنے ماضی کو اس طرح خراجِ تحسین پیش کریں کہ ہم ایسا مستقبل تعمیر کریں جو ان قربانیوں کے شایانِ شان ہو جنہوں نے ہمیں یہ وطن عطا کیا۔ دعاگو ہوں کہ  پاکستان ہمیشہ مضبوط قومی اتحاد و ہم آہنگی  سے مالامال  اقوامِ عالم میں سربلند رہے —

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry