جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات

صدرِ مملکت کا پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے مفاد میں مزید مستحکم کر نے پر زور

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد، 13 اگست 2025 — آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام اور خطے کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ براہِ راست فضائی روابط کے قیام سے تجارتی سرگرمیوں اور عوامی روابط کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر آذربائیجان کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور پرامن ذرائع پر یقین رکھتا ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry