چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے سب سے بڑے ’’خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیربلدیات سعید غنی اور میئر حیدرآباد کاشف شورو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے سب سے بڑے ’’خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیربلدیات سعید غنی اور میئر حیدرآباد کاشف شورو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پانچ ہزار درختوں اور دس ہزار پودوں پر مشتمل اس پارک میں تین اوپن لائبریریاں بھی قائم کی جائیں گی، جبکہ یہ 14 ایکڑ رقبے پر دو الگ ٹریکس کے ساتھ ’’اربن فاریسٹ‘‘ کے منصوبے کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حسین آباد گدو چوک سے لطیف آباد نمبر 2 تک آٹوبھان روڈ کی تزئین و آرائش کے پہلے اور دوسرے فیز کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں غلام محمد بیراج جامشورو سے حیدرآباد بائی پاس ہوتے ہوئے کوٹری پل تک رنگ روڈ منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید برآں، سحرش نگر بائی پاس روڈ کے پہلے فیز کی تکمیل اور پانی کی ترسیل کے بڑے منصوبوں پر بھی انہیں بریفنگ دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے تمام ٹاؤن چیئرمینوں کی تجاویز اور مسائل سنے اور کچی آبادیوں میں رہنے والی خواتین کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان بھی کیا۔
No comments yet.