جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پنک ربن پاکستان کے سی ای او کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات — چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

خاتونِ اوّل نے اس موقع پر کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد (12 اگست 2025) — ایوانِ صدر میں پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں چھاتی کے سرطان کی روک تھام اور بروقت تشخیص کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خاتونِ اوّل نے اس موقع پر کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون اس مہلک مرض کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زیادہ ہے، اس لیے ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنایا جائے اور دیہی علاقوں میں علاج و تشخیص کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔

خاتونِ اوّل نے مزید کہا کہ موبائل میموگرافی یونٹس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اور میڈیا، تعلیمی شعبہ و مذہبی رہنما ملک گیر آگاہی مہم میں اہم کردار ادا کریں تاکہ اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر ہو اور زندگیاں بچائی جا سکیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry