شہباز شریف نے امن و امان کی صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس آج شام طلب کرلیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے قائم خصوصی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی جائے گی،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سکیورٹی امور پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔