جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مستونگ دہشتگرد حملہ: صدرِ مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد /  – 7 اگست 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع مستونگ میں فتنۂ الہندستان کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سراہا۔ صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد مکمل قلع قمع کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں میجر رضوان، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry