جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات

ملاقات میں سماجی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

کراچی: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانا اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبے نمایاں رہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کے مؤقف کو قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات اور بین الاقوامی ہم آہنگی ناگزیر ہیں۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی قاسم سومرو نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں سماجی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ تمام رہنماؤں نے امن، شمولیت اور ترقی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry