جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کا این اے 129 لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنا انتخابی عمل مکمل کرے گی،

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

 پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے دنیا نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے مدمقابل الیکشن نہ لڑنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اس وقت بیرون ملک ہیں اور وہ آج ان سے مشاورت کریں گے جبکہ مشاورت کے بعد امیدواروں سے درخواستیں لینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنا انتخابی عمل مکمل کرے گی، انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی کی خالی ہونے والی نشست پر بھی پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن لڑ رہی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں این اے-129 سے پی پی پی کے امیدوار اورنگزیب برکی تھے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry