ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات — دوطرفہ تعلقات، معیشت اور ثقافت پر گفتگو
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔
Editor
10 ماہ قبل
اسلام آباد (25 جولائی 2025) — صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارت، معیشت اور ثقافت کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
صدر زرداری نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ توانائی، زراعت، سیاحت اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
صدرِ مملکت نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مشکل اوقات میں پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت کی جانب سے یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی ایک اور مثبت جھلک ہے۔
Comments
No comments yet.
سب سے زیادہ پڑھا
Join Our Newsletters
Stay up to date with the latest news and trending stories. Be
the first to
know what's happening.
We respect your inbox. Your information will never be shared.
Subscribe for
regular updates and breaking news. For more details, please read our Privacy
Policy.
No comments yet.