جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی پی پی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ کی صدر پاکستان کے ترجمان میر علی حسن زہری سے ملاقات

اس موقع پر سردار عمر گورگیج نے وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے دیرینہ اور وفادار رہنما ہیں

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ نے رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج کے ہمراہ صدر پاکستان کے ترجمان اور بلوچستان کے وزیر زراعت  ، میر علی حسن زہری سے ملاقات کی۔ 

میر علی حسن زہری نے پارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ کو خوش آمدید کہا اور ان کی تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سردار عمر گورگیج اور ربانی کاکڑ کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان مزید مضبوط اور فعال کردار ادا کرے گی اور عوامی خدمت کا مشن مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھے گا۔

اس موقع پر سردار عمر گورگیج نے وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے دیرینہ اور وفادار رہنما ہیں جنہوں نے ہر دور میں پارٹی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میر علی حسن زہری کے ساتھ مل کر پارٹی کو مزید فعال بنانے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ نے بھی میر علی حسن زہری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں وزارت زراعت نے نمایاں ترقیاتی منصوبے شروع کیے، جن سے نہ صرف کسان مستفید ہو رہے ہیں بلکہ صوبے کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی سطح پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی رہے گی اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے گا۔

یہ ملاقات پارٹی کی یکجہتی اور باہمی مشاورت کی ایک مثبت مثال تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیادت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر متحد ہے اس موقع پے سردارزادہ قادر گورگیج ، امتیاز جتک سربراہ یوتھ ، غلام جان و دیگر بھی موجود تھے ۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry