جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر خراجِ تحسین اور قلات بس حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے، ایک جانب اواران میں "فتنۃ الہندوستان" کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، تو دوسری جانب قلات میں مسافر بس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

صدر مملکت نے ضلع اواران میں تین دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس پر مبنی اس کامیاب کارروائی نے ثابت کر دیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

صدر نے اس موقع پر شہید ہونے والے میجر سید ربنواز طارق کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

قلات میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

صدر زرداری نے ریاستی اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اور "فتنۃ الہندوستان" سمیت تمام دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ "ملکی دفاع اور امن کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔"

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry