صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں: سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز
قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمھجھ ہی نہیں،نیر حسین بخآری
اسلام آباد 8جولائئ 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمھجھ ہی نہیں، آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا، نئیر حسین بخاری پیپلز پارٹٰی کی حمایت کے بغیر تو حکومت بھی نہیں چل سکتی، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدرمملکت آصف زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، سیکرٹری
پیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں کوئی حکومت بن سکتی ہے نہ چل سکتی ہے،نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا کسی وزیراعلی کو ہٹانے کا حق موجود ہے،اگر وزیراعظم یا کوئی وزیراعلی آئین کے مطابق ڈیلیور نہیں کررہا تو اپوزیشن اور حکومتی بنچوں پر بیٹھے ارکان کے پاس ان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ کارموجود ہے انہوں نے کہا ہے کہ
کسی وزیراعلی کو عدم اعتماد کی تحریک سے ہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتاکسی کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے یا احتجاجی حکمت عملی نظام غیرمستحکم ہوتا ہے،
عدم اعتماد کی تحریک سے اگر عدم استحکام آتا تو آئین میں شق موجود نہ ہوتی،پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہی، نیر بخآری نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ میں ن لیگ کی حمایت کرکے یقینی بنایا کہ نظام اور پارلیمان چلتی رہے،پی ٹی آئی مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی، پی ٹی آئی تحریک چلانے کا اپنا شوق پورا کرلے
No comments yet.