یومِ عاشورہ ہمیں ثابتقدمی، قربانی، صبر، استقامت اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے: فریال تالپور
پیپلز پارٹی کربلا کے اسی جذبے سے سرشار ہو کر ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہر دور کی یزیدیت کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے۔
کراچی / اسلام آباد / لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں ثابتقدمی، قربانی، صبر، استقامت اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ نواسۂ رسول، امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جاں نثار ساتھیوں نے کربلا کی تپتی ریت پر ظلم کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر کے انسانیت کا سربلند کر دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، فریال تالپور نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ کربلا کا پیغام صرف ایک قوم یا مذہب تک محدود نہیں، بلکہ یہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم کے خلاف قیام کی آفاقی صدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کربلا کے اسی جذبے سے سرشار ہو کر ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہر دور کی یزیدیت کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے۔ فریال تالپور نے قوم سے اپیل کی کہ یومِ عاشورہ کے مقدس موقع پر ہم سب اپنے دلوں کو محبت، اخوت اور رواداری سے روشن کریں اور وطنِ عزیز میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔
No comments yet.