جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

خالد گل پیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کیلئے موزوں ترین

تحریر عابد گل

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر برائے قومی و صوبائی اسمبلی خالد گل نے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
خالد گل نے یہ درست دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسلم گل کے بعد پارٹی کے حوالے سے لاہور کو سب سے زیادہ جانتے ہیں، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ایک ایک بستی، کوچے، اور آبادی سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ ہر ایک  کارکن سے قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ان کا ہاتھ ہر ووٹر کی نبض پر ہے، اس لئے ان کو لاہور کی صدارت کی زمہ داری دینے کا مطلب ہوگا کہ پارٹی حقیقی کارکن کے زریعے آگے بڑھ رہی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کی پارٹی کارکنوں کے زریعے چلائی جارہی ہے۔
سب جانتے ہیں کہ لاہور پنجاب کا دل ہے، یہاں پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کا مطلب ہوگا کہ ایک بار پھر پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ بن گیا ہے، اس حقیقت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بالخصوص لاہور میں حلقہ این اے 127 میں چھوڑے ہوئے کام کو پھر سے اُسی عزم کے ساتھ کام کرنے سے پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مضبوطی کا سفر شروع ہوگا، آئندہ انتخابات میں اسی حلقے سے کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی لاہور میں سب سے بڑی پارٹی ہوگی۔
خالد گل پیدائشی لاھوری  جیالا کرشن نگر لاھور کا رھنے والاجو مسلمانوں مسیحیوں میں یکساں شہرت رکھنے والا  پیدائشی لیڈر ھے  جن کا دعوی ھے کہ ضلح لاہور کی حدود اربعہ کو ھم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا جو محیط ھیں مانگا منڈی رنگیل پور سے سگیاں نین سکھ سے دھیڑ حاجی کوٹ تک  ، بھمبہ جگھیاں سے ڈھے والے اعوان تک، آیچو گل سے کرن کے تک ، گھرکی سے سوا آصل تک ، لدھیکے اچے سے بابلیانہ تک اور راے ونڈ مآنگا روڈ سے نانگا پنڈ  تک ۔ خالد گل کہتے ھیں کہ  انکو دسترس حاصل ھے اندرون لاھور کے بارہ دروازوں کے قدیم و جدید  محلوں ،جھوٹوں،گھاٹیوں،چوکوں احاطوں ،وہہڑوں،،میدانوں اور  بیٹھکوں سے اکھاڑوں تک وہ کہتےھیں کہ وہ واقف ھیں  بارہ درواذوں  کے اندر کے گلیوں  بازاروں تک اور۔۔اس میں بسنے والیے  حسینی عزاداروں،  ھندو،سکھ، بالمیک ، مسیحی،مسلم مذھبوں کے لوگوں کی کشمیری ،شیخ، جٹ، ارائیں،، سید،راجپوت، پٹھانوں اور پرچا پت برادریو ں اور  قوموں  کا۔۔ جن کو احساس ھے  گوالمنڈی میں رھنے والے  خاموش ، ناراض  نظریاتی کارکنوں کا  اور کہنا ھے کہ وہ ان تمام  کو متحد ،منظم اور متحرک کرنے کا ھنر جانتے ھیں ۔
کیونکہ ،
جنہیں حقیر سمجھ کر بجھا دیا تم نے 
 وہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry