خالد گل نے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کے لیے خدمات پیش کردیں
ان کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کی ہر بستی، کوچے اور گلی سے واقف ہیں اور پارٹی کے ہر کارکن سے ان کا رابطہ ہے۔
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گل نے پیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کے لیے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔
خالد گل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لاہور کی سیاست اور پارٹی کی تنظیم کے معاملات کو اسلم گل کے بعد سب سے بہتر جانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کی ہر بستی، کوچے اور گلی سے واقف ہیں اور پارٹی کے ہر کارکن سے ان کا رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ایک محنتی کارکن ہیں اور پارٹی سے ان کی وابستگی عملی سطح پر ہے، اس لیے پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری انہیں سونپی جائے۔
خالد گل نے مزید کہا کہ "لاہور پنجاب کا دل ہے، اور یہاں پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کا مطلب ہے کہ پنجاب دوبارہ پیپلز پارٹی کا قلعہ بن جائے گا۔" انہوں نے حلقہ این اے 127 کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "اس حلقے میں منظم کام کی ضرورت ہے، اور آئندہ انتخابات میں اسی حلقے سے فتح حاصل کر کے پیپلز پارٹی کو لاہور میں سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا جا سکتا ہے۔"
No comments yet.