جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

علی امین گنڈا پور کا قافلہ اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 کے باہر روک دیا گیا

ایک سال قبل

Voting Line

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم ان کا قافلہ اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 کے باہر روک دیا گیا اور اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔ علی امین گنڈا پور،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےاڈیالہ جیل پہنچےتھے۔

علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے۔ بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry