بلاول ہاؤس کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت
بلاول ہاؤس کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت
کراچی: میڈیا سیل بلاول ہاؤس کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کی جفاکش، بہادر اور اعتدال پسند قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج سریندر ولاسائی، سینیٹر وقار مہدی اور سردار نزکت نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سیل کے ممبران آصف وحید، سائیں بخش، عطااللہ خلجی، بلال رضا اور دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔ شرکاء نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو یاد کیا اور ان کی خدمات کو پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج سریندر ولاسائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں اور قیادت ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد اور جمہوری اقدار ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ تقریب کے شرکاء نے یک زبان ہو کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو سراہا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم دہرایا۔
No comments yet.