جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی تقریب، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شاندار خراج عقیدت

پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کا نتیجہ ہے، اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس کا آغاز کیا۔

Editor

11 ماہ قبل

کوئٹہ: دخترِ مشرق، شہید جمہوریت اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خطاب کیا، جبکہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، ایم پی اے علی مدد جتک، سینئر رہنما صابر بلوچ، سید اقبال شاہ اور کوئٹہ ڈویژن کے صدر سردار خیر محمد ترین سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔ بھٹو خاندان کی قربانیاں پاکستان پر قرض ہیں جو رہتی دنیا تک ادا نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کا نتیجہ ہے، اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس کا آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف جرات مندی سے پیش کیا اور دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارت جارحیت کی راہ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کیا، اور بلوچستان میں بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ترقیاتی کام جاری ہیں۔

تقریب میں اہم اعلانات بھی کیے گئے:

  • پیپلز ایئر ایمبولینس کا جلد آغاز۔

  • سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین سروس کا جلد آغاز۔

  • تاریخ میں پہلی بار "بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام" کا اجراء۔

  • تعلیم و صحت میں اصلاحات اور سیلاب متاثرین کی بحالی ترجیحات میں شامل۔

  • سیلاب متاثرین کے لیے 8 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل، جلد چابیاں دی جائیں گی۔

  • بلوچستان میں این آئی سی وی ڈی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، افتتاح بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک شفیق ماں، مدبر رہنما اور عوام کی سچی ترجمان تھیں۔ ان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو اور حوصلہ افزا الفاظ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں عزت دی ہے اور ہم اسے عوام کی خدمت سے واپس لوٹائیں گے۔ "یہ جماعت، یہ مشن، اور یہ نظریہ ہماری طاقت اور ہمارا مستقبل ہے۔"

تقریب کے اختتام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry