بجٹ سے قبل پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،مخدوم سید احمد محمود
پنجاب بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک آخر کیوں؟
پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے پنجاب بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا
پنجاب بجٹ میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک آخر کیوں؟ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے لیکن پنجاب بجٹ پیش کرنے سے قبل پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی مشاورت کی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے پنجاب حکومت کے کرتا دھرتا سیاسی سوچ و سیاسی بلوغت سے عاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب بجٹ کو بھی عوام دشمن بجٹ قرار دیتی ہے اس بجٹ میں غریب کسان، چھوٹے تاجر و چھوٹے صنعتکار کو کوئی سہولت نہیں دی گئی جنوبی پنجاب کو بجٹ میں تقریبا ساڑھے چار سو ارب کا فنڈ ملنا تھا لیکن 100 ارب کا حصہ دیکر ہمارے وسیب کے حق میں ڈاکا ڈالا گیا ہے وسیب کے ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کیوں کی گئی اس کا بھی پنجاب حکومت جواب دے وسیب کی عوام بھی اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ہمیں ہمارا پورا حق دیا جائے پنجاب حکومت کان کھول کر سن لے وسیب کے ساتھ اگر یہی سوتیلوں والا سلوک رکھا گیا اور اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی تو پیپلزپارٹی بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر کبھی حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتی
No comments yet.