جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی پنجاب کی وارث ہے اور رہے گی، ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی پنجاب کی وارث ہے اور رہے گی، ندیم افضل چن

Editor

11 ماہ قبل

 
 
 
 

 پیپلز پارٹی پنجاب کی وارث ہے اور رہے گی، ندیم افضل چن

لاہور، : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہادتوں سے لے کر آئین تک پاکستان کو بہت کچھ دیا ہے۔ وہ ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، عائشہ نواز چودھری، بیرسٹر عامر حسن، ڈاکٹر ضرار یوسف، نایاب جان، بشریٰ منظور مانیکا سمیت ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سٹی انفارمیشن سیکریٹریز شریک تھے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاست ایک ایسا پیشہ ہے جس کی کوئی فیس نہیں، لیکن اس میں لگن اور محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کام کرنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں، ضرورت صرف انہیں متحرک کرنے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا کام ورکرز اور قیادت کے درمیان رابطے بحال کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی اکیلا کام نہیں کر سکتا، اس کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے تمام ونگز کو ہدایت کی کہ وہ 30 جون تک انفارمیشن بیورو کی سفارشات پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹک ٹاک، فیس بک اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ورکرز زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے انفارمیشن بیورو میں کام کی لگن اور وقت دینے والوں کو شامل ہونے کی دعوت دی۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ "روٹی، کپڑا اور مکان" آج بھی اتنا ہی سچا اور حقیقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے پارٹی اور معاشرے میں نئے خون کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ونگ کو تحصیل کی سطح تک مضبوط کیا جائے گا اور انفارمیشن بیورو کا اپنا سافٹ ویئر تیار کیا جائے گا جس میں تمام افراد کا ڈیٹا محفوظ ہو گا۔
۔انہوں نے پارٹی ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry