ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی ۔
ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی ۔
ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی ۔
اسرار عباسی
بھارت کا مسافر طیارہ کریش ہوا تو بھارت نے اسکی زمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی بھر پور خواہش کی ۔ ایران اسرائیل جنگ میں خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے ایران کو حملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی ۔۔۔ پھر کہا گیا کہ پاکستان نے رات و رات ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ یروشلم ٹائم نے یہ بھی لکھ مارا کہ F35 طیارے پر بھی پاکستان نے ہاتھ صاف کیے ہیں ۔۔۔ یہی نہیں یہ بھی خبریں ہیں کہ پاکستان نے ایرانی بارڈر کے نزدیک سے اپنے 10/8 خیر سگالی کے پیغامات تل ابیب بھیجے جو اپنے اپنے ٹھکانوں پر موصول کیے گئے ۔۔۔ ایران میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں ۔۔۔ پھر آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے چرچے ہیں ۔۔۔ ہمیں ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی ضرورت نہیں ۔۔۔ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنے بارڈر پر اسطرح کی جنگ سے لا تعلق نہیں رہ سکتے ۔۔۔ پھر اسرائیل کے ہاں پاکستان کیلیے جو جزبات اور خواہشات ہیں، ہم بیخبر نہیں ۔۔۔ امریکہ، یورپ، اسرائیل اور دشمن بھارت نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔۔۔ اسرائیل کے جہاز حملے کیلیے بھارت میں اُتر چکے تھے ۔۔۔ پاکستان کو پل پل کی خبر تھی ۔۔۔ 50 سے زائد کمانڈوز اپنے اپنے حصے کا گولہ بارود لیکر C130 پر سوار ہو چکے تھے ۔۔۔ ضیاء الحق نے امریکہ اور بھارت کے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے بتایا کہ ۔۔۔ ہمیں سب معلوم ہے، اگر ایسا ہوا تو نتائج کی زمہ داری آپ پر ہو گی ۔۔۔ہم پر دہشتگردی کے بڑے بڑے الزام لگے، ہم 11/9 کے بھی ملزم تھے، ہم پر کوریا اور ایران کو ایٹمی مواد سپلائی کرنے کے بھی الزامات لگے ۔۔۔ ہم FATF کی چکی میں پیسے گئے، ہم پر دشمنوں نے طرح طرح کی پراکسیز مسلط کیں ۔۔۔ کیا کچھ ہمارے خلاف نہیں ہوا ۔۔۔ ہم نے صبر کیا ۔۔۔ برداشت کیا اور حکمت عملی سے مقابلہ کیا ہے ۔۔۔ اس لیے ہم یہ سب کچھ بھی برداشت کر لینگے ۔۔۔ لیکن کسی بھی چھوٹی بڑی طاقت کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان اپنی ریاستی سالمیت پر کوئی حملہ برداشت کریگا ۔۔۔ بھارت اسی غلط فہمی میں مارا گیا اور اُسکے ہوش ابھی تک ٹھکانے نہیں آئے ۔۔۔ اسرائیل ایک جارحیت پسند، مسلم دشمن اور پاکستان مخالف ریاست ہے ۔۔۔ ہم اسرائیل کے عزائم سے لا تعلق نہیں رہ سکتے ۔۔۔ چند روز پہلے کی بات ہے اسرائیلی ڈرونز پاکستان پر حملہ آور ہوئے، سرینگر برگیڈ ہیڈ کواٹر میں 20 سے زائد اسرائیلی بھارت کیساتھ یکجہتی کیلیے موجود تھے ۔۔۔ اس برگیڈ ہیڈ کواٹر میں جو کچھ ہوا ۔۔۔ وہ سب کچھ دیکھنے اور سننے والوں کا زہنی توازن ٹھیک نہیں رہا ۔ آج بھی خوف سے چیخیں مارتے ہیں ۔۔۔ ہم جیو اور جینے دو کے قائل ہیں ۔۔۔ لیکن ہم دشمن کیساتھ لپٹ کر مرنے مارنے والے لوگ ہیں ۔۔۔ ہم نے کولڈ وار اور اسکے بعد افغان وار میں گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہے ۔۔۔ نہ ہمیں اپنے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے ۔۔۔ اور نہ ہی ہم کسی دوسرے کے بارے میں کسی ابہام کا شکار ہیں ۔اسرائیل نے ایران کیخلاف جارحیت کی ہے ہم ایران کیساتھ ہیں ۔۔۔ بس
No comments yet.