جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

لاہور کے نواحی دیہات میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

علاقے کے عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کو بہت سراہا

ایک سال قبل

Voting Line

تحصیل شالیمار میں قلعہ جیون سنگھ اور اطراف کے دیہات کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ دیہات کےباسیوں کےلیےمعیاری علاج کی فراہمی کی غرض سےلگایا گیا،میڈیکل کیمپ میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صبح سے شام تک مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے رہے۔

ان میں میں بچوں اور عورتوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی شامل تھے،دیہی علاقوں کے 1182 افراد فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے،کیمپ میں مختلف امراض کی جدید آلات سےتشخیص اورعلاج کا بندوبست کیا گیا۔

ان میں جلد، آنکھوں اور ناک، کان اور گلے کی بیماریاں بھی شامل تھیں،مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کیے گئے،اس کےعلاوہ مقامی افراد کو مختلف موسمی امراض اور عمومی صحت کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی،علاقے کے عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کو بہت سراہا۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry