تیرہ (13)نکاتی منشور کے ساتھ ”معاشی انقلاب پارٹی“کے نام سے ایک اور نئی سیاسی پارٹی کا قیام وجود میں آگی
تیرہ (13)نکاتی منشور کے ساتھ ”معاشی انقلاب پارٹی“کے نام سے ایک اور نئی سیاسی پارٹی کا قیام وجود میں آگی
لاہور(سیاسی رپورٹر)تیرہ (13)نکاتی منشور کے ساتھ ”معاشی انقلاب پارٹی“کے نام سے ایک اور نئی سیاسی پارٹی کا قیام وجود میں آگیا،گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں ”معاشی انقلاب پارٹی“ کے بانی چیئر مین حسن ابراہیم احمد نے اپنے دیگر عہدیداروں سیکرٹری جنرل جمیل شہزاد پارٹی ترجمان عائشہ تنویر، اعجاز تبسم،نادیہ جمیل ڈاکٹر شاہد تنویر سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اپنی نئی پارٹی کا عالن کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی سمت کا آغاز ہو رہا ہے، معاشی انقلاب یارٹی (MIP) کے قیام کے ساتھ، جو ایک وژن ”مزدوری سے ملکیت کی طرف، بقا سے شراکت کی طرف''لے کر آئی ہے۔ ہمارے 13 نکاتی انقلابی منشور کا مقصد پاکستان کے عام شہری کو محض ملازمت سے نکال کر معیشت میں شریک بنانا ہے۔منشور کے اہم نکات میں ”ہر اسکول میں قرآنی عربی کی لازمی تعلیم،ہر مزدور اور ملازم کو شراکت دار بنانا،امیروں اور غریبوں کی کاروباری شراکت، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی،اقلیتوں کو مساوی تحفظ قرض فری پاکستان کا منصوبہ،تعلیمی و صحت کے انقلابی اصلاحات،گورنر ہاؤسز بیچ کر قرض چکانا،۲۰ سالہ قومی ترقیاتی معاہدہ“ شامل ہیں،پارٹی کے بانی چیئر مین حسن ابراہیم احمد نے کہاکہ یہ صرف ایک سیاسی جماعت نہیں، ایک تحریک ہے جو ہر پاکستانی کو کہتی ہے: تم صرف ووٹر نہیں، شریک ملک ہو!'' معاشی انقلاب پارٹی ایک ایسے پاکستان کا وعدہ کرتی ہے جہاں ترقی، انصاف، اور شراکت ہر شہری کا حق ہو، چاہے وہ مزدور ہو، استاد اور یا طالبعلم۔
No comments yet.