پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بلوچستان میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بہترین انداز میں کام کر رہی ہے: ماہ جبین کرد
رکن صوبائی اسمبلی سردارزادہ صمد خان گورگیج کی اپنے حلقہ میں بہترین کارکردگی قابل ستائش ہیں
پیپلز پارٹی حکومت بلوچستان میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے رکن صوبائی اسمبلی سردارزادہ صمد خان گورگیج کی اپنے حلقہ میں بہترین کارکردگی قابل ستائش ہیں ماہ جبین کرد
کوئٹہ
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ سٹی کی انفارمیشن سیکرٹری ماہ جبین کرد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بلوچستان میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بہترین انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی سردارزادہ صمد خان گورگیج کی کارکردگی ان کے حلقے میں قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی جیسے شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد عوام کی زندگی کو آسان بنانا اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ماہ جبین کرد نے مزید کہا کہ سردارزادہ صمد خان گورگیج عوامی نمائندے ہونے کے ناطے نہ صرف ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں بلکہ وہ اپنے حلقے کے عوام سے مسلسل رابطے میں بھی رہتے ہیں ان کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہوتے ہیں، اور وہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ ان کی یہ عوام دوستی اور خلوص ہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایسی قیادت پر فخر کرتی ہے جو عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ سردارزادہ صمد خان گورگیج جیسے نمائندے پارٹی کی طاقت اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔
No comments yet.