جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، ثابتقدمی اور اللہ کے حکم کے آگے سرِتسلیم خم کرنے کا درس دیتی ہے: فریال تالپور

عید سادگی، انکساری اور سخاوت کے ساتھ منائیں اور اس مقدس دن  کی اصل روح کو زندہ رکھیں۔

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

کراچی / اسلام آباد / لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، فریال تالپور نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، ثابتقدمی اور اللہ کے حکم کے آگے سرِتسلیم خم کرنے کا درس دیتی ہے۔ یہ مقدس دن ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، اپنے رشتوں کو مضبوط کریں اور معاشرے میں ہمدردی و عدل کے اصولوں کو فروغ دیں۔  آئیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو وسائل کی کمی کے باعث خوشیوں سے محروم ہیں اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ فریال تالپور  نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، خصوصاً ان مشکل وقتوں میں جب لوگوں کو سب سے زیادہ ساتھ اور سہارا درکار ہوتا ہے۔ پارٹی کی قیادت ملک بھر کی خواتین کے لیے مساوات، وقار اور مواقع کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔دعا ہے کہ یہ عید ہر گھر میں خوشیاں، پریشان دلوں کو سکون، اور ملک کو امید و اتحاد کا پیغام دے۔ ہم کشمیری اور فلسطینی عوام کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو آج بھی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ فریال تالپور نے عوام سے اپیل کی کہ عید سادگی، انکساری اور سخاوت کے ساتھ منائیں اور اس مقدس دن  کی اصل روح کو زندہ رکھیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry