جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز وائس کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد

ہم نفرت، تعصب اور تقسیم کی سوچ کو رد کریں اور اخلاصِ نیت کے ساتھ پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

 

پیپلز وائس پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ مقدس دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں ایثار، خلوص، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔

آج کے دن ہمیں اس عظیم قربانی کی روح کو اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے معاشرے کے ان افراد کو نہ بھولیں جو غربت، بیماری یا کسی بھی محرومی کا شکار ہیں۔ عید کی خوشیوں کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں اپنے آس پاس موجود نادار و کمزور افراد تک بھی پہنچائیں۔

قربانی صرف جانور کی نہیں، اپنے وقت، جذبے، اور وسائل کی بھی ہونی چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرتی رواداری، بھائی چارے، اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور ایک ایسی قوم بنیں جو ایک دوسرے کا سہارا بنے۔

پیپلز وائس اس موقع پر قوم سے اپیل کرتی ہے کہ ہم نفرت، تعصب اور تقسیم کی سوچ کو رد کریں اور اخلاصِ نیت کے ساتھ پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان کو ایک پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے، اور ہمیں ایک متحد، باوقار اور مضبوط قوم بننے کی توفیق دے۔ آمین۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry