جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

واشنگٹن: پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی کانگریس وومن سڈنی کاملاگر ڈَو سے اہم ملاقات

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کانگریس وومن ڈَو کے انسانی حقوق کے فروغ میں کردار کو سراہا

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

 

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی امریکی کانگریس کی رکن اور امور خارجہ کی قائمہ کمیٹی برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی رینکنگ ممبر، کانگریس وومن سڈنی کاملاگر ڈَو سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کانگریس وومن ڈَو کے انسانی حقوق کے فروغ میں کردار کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھی انسانی حقوق کی پامالی کی کوشش کررہی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو حالیہ جھڑپوں میں بھاری نقصان ہوا ہے، مگر بھارتی حکومت اپنے عوام کو سچ سے دور رکھتے ہوئے جھوٹی جیت کی کہانیاں سنا رہی ہے تاکہ درست معلومات تک عوامی رسائی کو روکا جا سکے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا نے جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، تاہم بھارت کے جنگی جنون کو روکنے کے لیے امریکی کردار میں مزید وسعت کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری اور کانگریس وومن سڈنی کاملاگر ڈَو نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry