جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلوچستان ریزیڈنشیل کالج تربت کے طلبا و اساتذہ کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بلوچستان کا دورہ

طلبا و اساتذہ نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی

ایک سال قبل

Voting Line

بلوچستان ریزیڈنشیل کالج تربت کے طلبا و اساتذہ تربت میں ایک روزہ دورے پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے۔ طلبا اور اساتذہ نے شہداء کی یادگار پر  پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔  

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں اور افسران سے گفتگو میں طلبا و اساتذہ نے کہا ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ دن گزارنا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا ۔  طلبا کے مطابق اس دورے میں انہیں اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی گئی۔

طلبا نے کہا  ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ وطن سے محبت اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا، کیونکہ یہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry